آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ ، پاکستان نے نیپال کو 122 رنز سے شکست دے کر 5 ویں پوزیشن حاصل کر لی

پاکستان کے 259 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیپال کی ٹیم 43.5 اووز میں 136 رنز بنا کر آؤٹ پاکستان کی جانب سے حسن محسن نے 4 ، عرفان لیاقت اور سیف علی نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا پاکستان کے حسن محسن کو میچ میں آل راؤنڈر کارکردگی پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا

منگل 9 فروری 2016 20:01

آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ ، پاکستان نے نیپال کو 122 رنز سے شکست دے کر 5 ویں ..

فتح اﷲ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 فروری۔2016ء ) بنگلہ دیش میں جاری انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان نے نیپال کو 122 رنز سے شکست دے کر 5 ویں پوزیشن حاصل کر لی ۔ پاکستان کے 259 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیپال کی ٹیم 43.5 اووز میں 136 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ۔ نیپال کی جانب سے پریم تمنگ 65 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے ۔ پاکستان کی جانب سے حسن محسن نے 4 ، عرفان لیاقت اور سیف علی نے دو دو جب کہ سلیمان فیاض نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا ۔

پاکستان کے حسن محسن کو میچ میں آل راؤنڈر کارکردگی پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش میں جاری انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ میں 5 ویں پوزیشن کے لئے کھیلے گئے میچ میں نیپال کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اووز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 258 رنز بنائے ۔

(جاری ہے)

پاکستان کی جانب سے حسن محسن نے تین چھکوں اور آٹھ چوکوں کی مدد سے 117 رنز سکور کیے جب کہ سیف بدر 88 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے ۔

پاکستان کے 259 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیپال کی ٹیم 43.5 اووز میں 136 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ۔ نیپال کی جانب سے پریم تمنگ 65 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے ۔ پاکستان کی جانب سے حسن محسن نے 4 ، عرفان لیاقت اور سیف علی نے دو دو جب کہ سلیمان فیاض نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا ۔ پاکستان کے حسن محسن کو میچ میں آل راؤنڈر کارکردگی پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :