ایچ ای سی وفد کاباچا خان یونیورسٹی چارسدہ کا دورہ

یونیورسٹی کے اعلٰی عہدیدران سے وحشیانہ دہشت گردی پر اظہار یکجہتی،شہداء کے ایصال ثواب کے لیے دعا

منگل 9 فروری 2016 20:19

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 فروری۔2016ء ) ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی )کے ایک وفد نے چئیرمین ڈاکٹر مختاراحمد کی سربراہی میں باچا خان یونیورسٹی چارسدہ کا دورہ کیا اور یونیورسٹی کے اعلٰی عہدیداران سے 20 جنوری کو ہونے والی وحشیانہ دہشت گردی پر اظہار یکجہتی کیا۔

(جاری ہے)

وفد نے شہداء کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی اور زخمی ہونے والے اساتذہ، طلباء اور دیگر افراد کی عیادت کی۔ وفد نے یونیورسٹی میں سیکیورٹی کے حوالے سے کیے گئے اقدامات کا جائزہ لیا اور ایچ ای سی کی طرف سے اس ضمن میں کیے جانے والے اقدامات سے یونیورسٹی انتظامیہ کو آگاہ کیا۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے ایچ ای سی کے وفد کو دہشت گردوں کی بزدلانہ کاروائی کی تفاصیل کے بارے میں بتایا

متعلقہ عنوان :