سی ڈی اے ہیڈ کواٹر کی دیواروں میں دراڑیں پڑ گئیں،باتھ رومز سے ”نلکے“ اور پائپ بھی غائب

چیئرمین بلڈنگ میں 8 باتھ رومز میں سے صرف 3 قابل استعمال

منگل 9 فروری 2016 20:21

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 فروری۔2016ء) وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے) ہیڈ کواٹر کی دیواروں میں دراڑیں پڑ گئی ہیں اورباتھ رومز سے ”نلکے“ اور پائپ بھی غائب ہیں جبکہ چیئرمین بلڈنگ میں 8 باتھ رومز میں سے صرف 3 قابل استعمال ہیں۔۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سی ڈی اے کے شعبہ لینڈ، ایچ آر ڈی اور لاء کی دیواروں میں بڑے بڑے شگاف پڑ گئے ہیں جو کسی بھی وقت بڑے حادثہ کے موجب بن سکتے ہیں اس کے علاوہ سی ڈی اے کی عام لوگوں اور کلیریکل سٹاف کیلئے بنائے گئے 8 باتھ رومز میں سے صرف3 باتھ رومز قابل استعمال ہیں جبکہ ان سے ملہکہ سنکس بھی نلکوں سے محروم ہیں اور افیسران اپنے رومز میں موجود اٹیچ باتھ روم استعمال کرتے ہیں جبکہ شہری، متاثرین اور دیگر کلرک سٹاف کو اس صورت حال کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ نماز کے اوقات میں ان باتھ رومز کے باہر باقاعدہ لمبی لائینیں لگ جاتی ہیں جبکہ چیئرمین بلڈنگ میں باتھ روم استعمال کرنے کے بعد پی آر کی بلڈنگ میں ہاتھ دھونے آنا پڑھتا ہے۔

سی ڈی اے کے اعلیٰ حکام باخبر ہونے کے باوجود اس معاملہ میں سست روی کا شکار ہیں تاہم شہریوں کی متعدد درخواستیں بھی متعلقہ آفیسران اور چیئرمین کی دلچسپی میں کوئی خاصہ کردار ادا نہیں کر سکی ہے