حکومت نے نجی ائیر لائنز کی جانب سے کرایوں میں اضافہ پر نوٹس لے لیا ، وزیراعظم کا اظہار برہمی

ز ائد کرائے و صولی کے شواہد مل جائیں تو ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے، سول ایوی ایشن اتھارٹی کو ہدایت جاری شاہین اور بلیو ائیر لائنز سے آج 2 ماہ کے فلائٹ آپریشن سے متعلق ریکارڈ طلب

منگل 9 فروری 2016 20:29

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 فروری۔2016ء) پی آئی اے فلائٹ آپریشن بحران کے باعث نجی ائیر لائنز کی جانب سے کرایوں میں اضافہ پر حکومت نے نوٹس لے لیا ہے۔ شاہین اور بلیو ائیر لائنز سے آج بروز بدھ کو 2 ماہ کے فلائٹ آپریشن سے متعلق ریکارڈ طلب کر لیا گیا۔ وزیراعظم کی جانب سے سخت برہمی کا اظہار،اگر ز ائد کرائے و صول کرنے کے شواہد مل جائیں تو ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے۔

وزیراعظم نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کو ہدایت جاری کر دی ہے ۔ جبکہ وفاقی وزیر خزانہ کو ذاتی طور پر مانیٹرنگ کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ وزیراعظم ہاؤس ذرائع کے مطابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کو ایم کیو ایم اور پیپلزپارٹی کی جانب شکایات ملی ہیں کہ کراچی سے اسلام آباد تک کا کرایہ نجی ائیر لائنز مبلغ 19 ہزار روپے وصول کر رہی ہے جو کہ سراسر زیادتی ہے۔

(جاری ہے)

سینیٹر جلیل نسرین نے قائمہ کمیٹی برائے خزانہ اور وزیراعظم ہاؤس کو بوت بھی پیش کر دیئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے ذاتی طور پر نجی ائیرلائنز کی جانب سے از خود کرایوں میں اضافہ سے متعلق نوٹس لیتے ہوئے سول ایوی ایشن سمیت دیگر اداروں کو ہدایت کی ہے کہ پی آئی اے بحران پر نجی ائیرلائنز کو غیر قانونی فائدے لینے کی اجازت ہر گز نہیں دی جائیگی۔

مسافرو ں کے ساتھ کسی قسم کی بھی زیادتی برداشت نہیں کی جائیگی۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو بھی وزیراعظم نے خصوصی ہدایت کی ہے کہ نجی ائیر لائنز کرایوں کے حوالے سے وہ خود بھی مانیٹر کریں اور آج بدھ تک جامع رپورٹ پیش کی جائے۔ جس پر وزارت خزانہ نے 2 ماہ کا شیڈول نجی ائیر لائنز سے بمعہ ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :