Live Updates

دشمنوں کی نظریں پاک چائنہ کوریڈورپرمرکوزہیں،چینی وزارت خارجہ

پاکستان میں اب تک کوریڈور پر ہونے والی پیشرفت سے مطمئن ہیں،ترجمان چینی وزارت خارجہ ْلو کینگ

منگل 9 فروری 2016 20:50

دشمنوں کی نظریں پاک چائنہ کوریڈورپرمرکوزہیں،چینی وزارت خارجہ

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 فروری۔2016ء) چین نے پاکستان میں اب تک کوریڈور پر ہونے والی پیشرفت کوبحیثیت مجموعی درست قراردیتے ہوئے کہاہے کہ پاکستانی حکومت چینی اداروں اورشہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے بہت زیادہ کام کررہی ہے،دشمنوں کی نظریں پاک چائنہ کوریڈورپرمرکوزہیں مگر ہم پاکستان کے ساتھ ملکر دشمن کے عزام خاک میں ملادیں گے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لْو کینگ نے ایک بیان میں کہاکہ چین پاکستان میں اب تک کوریڈور پر ہونے والی پیشرفت پرمطمئن ہے اوریہ منصوبہ درست سمت میں گامزن ہے ،ان کا مزید کہنا تھاکہ پاکستانی حکومت چینی اداروں اور شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے کافی زیادہ کام کر چکی ہے، چین اس پر انتہائی مشکور ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات