پاک بحریہ کے سر براہ ایڈمرل ذکا ء اﷲ کی برطانیہ رائل نیوی کے فلیٹ کمانڈرسے ملاقات، بحری افواج کے درمیان دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال

منگل 9 فروری 2016 21:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 فروری۔2016ء ) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکاء اﷲ ان دنوں برطانیہ کے سرکاری دورے پر ہیں ۔دورے کے دوران منگل کو نیول چیف نے برطانیہ رائل نیوی کے فلیٹ کمانڈر وائس ایڈمرل سر فلپ جانز سے ملاقات کی۔فلیٹ ہیڈ کوارٹرز برطانیہ پہنچے پر رائل نیوی کے فلیٹ کمانڈر وائس ایڈمرل سر فلپ جانزنے ایڈمرل محمد ذکاء اﷲ کو خوش آمدید کہا۔

اس موقع پر پاک بحریہ کے سربراہ کو اعزازی گارڈ پیش کی گئی ۔

(جاری ہے)

رائل نیوی کے فلیٹ کمانڈر سے ملاقات کے دوران ایڈمرل محمد ذکاء اﷲ نے باہمی دلچسپی کے اُمور اوردونوں ممالک کی بحری افواج کے درمیان دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔پاک بحریہ کے سربراہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ جس میں کمبائنڈ میری ٹائم کمپین پلان میں شمولیت اور بحری قزاقی کو روکنے کے آپریشنز میں شمولیت کے بارے میں پاکستان کے عزم اورکار کردگی پرروشنی ڈالی۔رائل نیوی کے فلیٹ کمانڈر وائس ایڈمرل سر فلپ جانزنے خطے میں امن اور استحکام کے قیام میں پاکستان نیوی کی کوششوں اور کثیرالملکی ٹاسک فورسز۔150اور151کی کمانڈ ز کے دوران پاکستان نیوی کے پیشہ ورانہ اہلیت کی تعریف کی۔

متعلقہ عنوان :