Live Updates

خیبر پختونخوا میں ہڑتالی ڈاکٹروں کے جائز مطالبات تسلیم کرنے کی بجائے لازمی سروس ایکٹ کا نفاذ پی ٹی آئی کا دوہرا معیار ہے ،عمران خان پی آئی اے لازمی سروس ایکٹ کی مخالفت کرتے اور کے پی میں خو د ایسا اقدام اٹھاتے ہیں ، صوبے میں ہر گھر دہشت گردی سے متاثرہوا ہے ،شہداء کے لواحقین اور زخمیوں سے سستی صحت کی سرکاری سہولت واپس لینا عوام دشمنی ہے

عوامی نیشنل پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات زاہد خان کی میڈیا سے گفتگو

منگل 9 فروری 2016 21:31

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 فروری۔2016ء ) عوامی نیشنل پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات زاہد خان نے خیبر پختونخوا میں ہڑتالی ڈاکٹروں کے جائز مطالبات تسلیم کرنے کی بجائے لازمی سروس ایکٹ کے نفاذ کو پی ٹی آئی کا دورہ معیار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے دور وز قبل بلوچستان میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے پی آئی اے میں لازمی سروس ایکٹ کی مخالفت کی ا ور اگلے روز کے پی میں ہسپتالوں کے عملے کیلئے لازمی سروس ایکٹ کا نفاذ کر دیا گیا،کے پی میں ہر گھر دہشت گردی سے متاثرہوا ہے شہداء کے لواحقین اور زخمیوں سے سستی صحت کی سرکاری سہولت واپس لینا عوام دشمنی ہے ۔

منگل کو عوامی نیشنل پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات زاہد خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کے پی میں ڈاکٹروں کی ہڑتال سے عوام کی مشکلات کی ذمہ دار صوبائی حکومت ہے۔

(جاری ہے)

غریب مریض پرائیویٹ ہسپتالوں سے علاج نہیں کرا سکتے۔بڑے سرکاری ہسپتالوں سے غریبوں کے علاج کی سستی سہولت چھین کر صحت کو بھی ٹھیکیداری نظام پر دینے سے پی ٹی آئی کی تبدیلی کا چہرہ سامنے آگیا ہے۔زاہد خان نے کہا کہ کے پیمیں ہر گھر دہشت گردی سے متاثرہوا ہے شہداء کے لواحقین اور زخمیوں سے سستی صحت کی سرکاری سہولت واپس لینا عوام دشمنی ہے۔ لاکھوں کی تعداد میں آئی ڈی پیز کے ساتھ بھی زیادتی اور ظلم ہے ۔کے پی کے ڈاکٹروں کے جائز مطالبات اور مریضوں کی مشکلات کے خاتمے کیلئے اے این پی عوامی طبقات کے ساتھ ہیں

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات