نیب ایگزیکٹو بورڈ کی کرپشن کیسوں میں سابق چیئرمین سٹیل ملزمعین آفتاب اورسابق صوبائی وزیر مرید کاظم سمیت دیگر کے خلاف چار ریفرنس دائر کرنے کی منظوری

کری روڈ پر ہاوسنگ سوسائٹی کے ٹھیکوں میں کرپشن پرسابق سیکرٹری راجا اکرام الحق سمیت پوسٹل سروسزکے دیگر افسروں کے خلاف تحقیقات ، صوبائی وزیر صنعت ملکانی سابق وزیر گلگت بلتستان علی مدد شیر اوروزارت اطلاعات کے افسروں سمت دیگر کے خلاف کرپشن کی شکایات کی انکوائریوں کی اجازت چیئرمین نیب کی افسروں کو کرپشن کے خلاف عدام برداشت کی پالیسی پر سختی سے عمل در آمد اور بلا تفریق احتساب یقینی بنانے کی ہدایت

منگل 9 فروری 2016 21:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 فروری۔2016ء ) قومی احتساب بیورو(نیب)کے ایگزیکٹو بورڈ نے مختلف کرپشن کیسوں میں پاکستان سٹیل ملز کے سابق چیئرمین معین آفتاب،کے پی کے کے سابق وزیر سید مرید کاظم،ایف بی آر بورڈ کے سینئر ممبر احسان اﷲ خان سمیت دیگر کے خلاف چار ریفرنس عدالتوں میں دائر کرنے کی منظوری دے دی ،بورڈ نے کری روڈ پر ہاوسنگ سوسائٹی کے ٹھیکوں میں کرپشن پرسابق سیکرٹری راجا اکرام الحق سمیت پوسٹل سروسزکے دیگر افسروں کے خلاف تحقیقات کی منظوری دی ہے جبکہ سندھ کے وزیر صنعت محمد علی ملکانی اور سابق ناظم ٹھٹہ شوکت ملکانی ،سابق وزیر گلگت بلتستان علی مدد شیر اوروزارت اطلاعات ونشریات کے افسروں سمت دیگر کے خلاف کرپشن کی شکایات پر انکوائریاں شروع کرنے کی منظوری دی ہے ،چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری نے نیب افسروں کو کرپشن کے خلاف عدام برداشت کی پالیسی پر سختی سے عمل در آمد کرتے ہوئے بلا تفریق احتساب کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے، منگل کو چیئرمین قمر زمان چوہدری کی زیر صدارت نیب کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا،نیب بورڈ نے مختلف کیسوں میں4کرپشن ریفرنس عدالتوں میں دائر کرنے کی منظوری دے دی، سابق وزیر کے پی کے سید مرید کاظم کے خلاف کرپشن ریفرنس دائر کیا جاے گا، سید مرید کاظم پر ڈی آئی خان میں1976کینال اراضی کی غیر قانونی منتقلی کا الزام ہے،یہ اراضی پاکستان نیوی کے افسروں اور اہلکاروں کی بحالی کے لئے مختص تھی ، اس کیس میں ملوث نیوی کے افسروں کے خلاف کارروائی کے لئے نیب نے نیول ہیڈ کوارٹرز کو خط لکھ دیا ہے ، سلطان فلور مل کے مالک سعید قریشی کے خلاف بھی ریفرنس دائر کیا جائے گا، سعید قریشی پر4863ملین ٹن رعائتی گندم کو کھلی مارکیٹ میں فروخت کرنے کا الزام ہے،ایف بی آر بورڈ کے سینئر ممبر احسان اﷲ خان سمیت دیگر افسروں کے خلاف بھی کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی ہے،پاکستان سٹیل ملز کے سابق چیئرمین معین آفتاب پر بھی کرپشن ریفرنس دائر کیا جائے گا، معین آفتاب پر قومی خزانے کو18کروڑ روپے سے زائد کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے ، سابق سیکرٹری پوسٹل سروسز راجا اکرام الحق سمیت دیگر کے خلاف تحقیقات کی منظوری دی گئی ہے ،پوسٹل سروسز کے افسروں پر کری روڈ پر ہاوسنگ سوسائٹی کے ٹھیکوں میں کرپشن کا الزام ہے ،نیب بورڈ نے سندھ کے وزیر صنعت محمد علی ملکانی اور سابق ناظم ٹھٹہ شوکت ملکانی کے خلاف انکوائری کی منظوری دی ہے،محمد علی ملکانی اور شوکت ملکانی پر کرپشن اور اراضی پر قبضوں کا الزام ہے،سابق وزیر گلگت بلتستان علی مدد شیر کے خلاف انکوائری کی منظوری دی گئی ہے،علی مدد شیر پر آمدنی سے زائد اثاثے بنانے کا الزام ہے، بورڈ نے پی اے سی کی شکایات پر وزارت اطلاعات ونشریات کے افسروں کے خلاف انکوائری کی منظوری دے دی ،نجکاری کمیشن کے افسروں کے خلاف بھی انکوائری کی منظوری دی ہے ان افسروں پر پاک امریکن فرٹیلائزر دادو خیل کی نجکاری میں کرپشن کا الزام ہے،چئیر مین نیب قمر زمان چوہدری نے بورڈ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیب افسران بلا تفریق احتساب کو یقینی بنائیں تاکہ ملک سے کرپشن کی لعنت کا خاتمہ کیا جا سکے، انہوں نے کرپشن کے خلاف عدام برادشت کی پالیسی پر سختی سے عمل در آمد کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ۔

متعلقہ عنوان :