پیمرا کونسل آف کمپلینٹس کراچی کے نجی ٹی وی چینلز پر جرمانے عائد کر نے کی سفارش
منگل 9 فروری 2016 22:20
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 فروری۔2016ء) پیمرا کونسل آف کمپلینٹس کراچی نے پروفیسر انعام باری کی زیر صدارت پیمرا ریجنل آفس کراچی میں منعقدہ اپنے 28ویں اجلاس میں مشترکہ طور پرجیو کہانی ،اے آروائی نیوز،نیوزون اور ٹی وی ون چینلزپر ضابطہ اخلاق کے منافی پروگرام نشر کرنے اور مؤثر تاخیری نظام اور ایڈیٹوریل کنٹرول نہ ہونے کی وجہ سے جرمانے عائد کرنے کی سفارش کی ہے۔
جیو کہانی پرڈاکٹر عامر لیاقت کے پروگرام میں انتہائی نا مناسب اور قابل اعتراض زبان استعمال کرنے پر دو لاکھ روپے ، اے آر وائی نیوز کے پروگرام" سوال یہ ہے" مورخہ 12 دسمبر 2015 میں شریک زید حامد کے انتہائی نا مناسب اور ہتک آمیز الفاظ نشر کرنے پر دو لاکھ روپے، نیوز ون کے پروگرام" ڈاکٹر شاہد مسعودکے ساتھ" مورخہ 18 نومبر 2015 کو ایک لائیو کالر کے انتہائی قابل اعتراض الفاظ نشر کرنے پر تین لاکھ روپے اورٹی وی ون چینل پرایک ڈرامے کے دوران قابل اعتراض منظر نشر کرنے پر ایک لاکھ روپے جرمانے کی سفارش کی ہے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.