بول ورکرز ایکشن کمیٹی کا تنخواہوں کی ادائیگی اور بول کو بحال نہ کرنے کی صورت میں پار لیمنٹ کے سامنے دھرنے کا اعلان
چند میڈیا مالکان کی ملی بھگت سے بول ٹی وی مسائل سے دوچار ہے،میڈیا ورکرز کو معاشی مسائل کا سامنا ہے،افضل بٹ
منگل 9 فروری 2016 22:41
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 فروری۔2016ء) بول ورکرز ایکشن کمیٹی اسلام آباد کے مظاہرے کے شرکاء نے اعلان کیا ہے کہ تنخواہوں کی ادائیگی اور بول کی بحالی نہ ہونے کی صورت میں پار لیمنٹ کے سامنے دھرنہ دیا جائے گا اور احتجاج کو ملک بھر تک وسعت دی جائے گی۔ مظاہرے سے پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ نے خطاب میں کہا کہ چند میڈیا مالکان کی ملی بھگت کے سبب بول ٹی وی مسائل سے دوچار ہے اور میڈیا ورکرز کو معاشی مسائل کا سامنا ہے۔
بول ورکرز کی جدوجہد کو منطقی انجام تک پہنچا کر رہینگے۔ آر آئی یو جے کے صدر علی رضا علوی کا مظاہرین سے خطاب میں کہنا تھا کہ بول کی جدوجہد آزادی صحافت کی لڑائی ہے اور اس لڑائی میں صحافی ضرور فتح یاب ہونگے۔ سینئر صحافی اور اینکر پرسن مطیع اﷲ جان نے خطاب میں کہا کہ محض طفل تسلیوں سے کام نہیں چلے گا۔(جاری ہے)
حکومت کو بول ورکرز کے حقوق دینے ہونگے۔
نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے صدر شکیل انجم نے کہا کہ حقوق کی اس جنگ میں بول ورکرز اکیلے نہیں، ملک بھر کی صحافی برادری ان کے ساتھ ہے۔ بول ورکرز ایکشن کمیٹی اسلام آباد کے نیشنل پریس کلب کے سامنے ہونے والے مظاہرے اور ریلی میں صحافیوں، صحافتی تنظیموں، نیشنل پریس کلب کے عہدیداران، سول سوسائٹی اور سیاسی جماعتوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ شرکاء نے بول ملازمین کو دس ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کے باوجود حکومت کی جانب سے بول ورکرز کو تنخواہوں کی ادائیگی کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور نہیں کی جارہی۔ بول ورکرز ایکشن کمیٹی کے صدر سبوخ سید نے کہا کہ بول کی بندش اور تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے سبب بائیس سو صحافیوں اور میڈیا ورکرز کا معاشی قتل کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اب ہم اپنی جدوجہد کو ملک گیر سطح پر وسعت دینگے اور تنخواہوں کی ادائیگی تک یہ تحریک جاری رہے گی۔ اگلے مرحلے میں پارلیمنٹ کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا جائے گا۔ امریکا سے آئے سینئر صحافی اشرف قریشی نے کہا کہ بول ٹی وی نیٹ ورک نے تمام قانونی تقاضے پورے کئے تھے مگر سازش کے تحت غیرقانونی طور پر بند کیا گیا۔ مظاہرین سے بول ورکرز ایکشن کمیٹی کی آمنہ عامر اور ایمن سید نے بھی خطاب۔ اس موقع پر نیشنل پریس کلب سے سپر مارکیٹ تک ریلی بھی نکالی گئی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.