خوشحال پاکستان کے قیام کے لیے مٹھی بھر اشرافیہ کو مسترد کرنا ہو گا،میاں محمد اسلم

منگل 9 فروری 2016 22:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 فروری۔2016ء) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان و سابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے کہا ہے کہم آدمی موجودہ نظام سے نالاں ہے اور گھمبیر حالات میں نجات کی راہ چاہتا ہے ،مسائل کے خاتمے اور خوشحال پاکستان کے قیام کے لیے مٹھی بھر اشرافیہ کو مسترد کرنا ہو گا جو اسلامی نظام کے قیام کے بجائے مغربی ایجنڈے کو مکمل کر رہے ہیں،جماعت اسلامی کی قیادت ملک کو اسلامی اور خوشحال بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کار کنان کی تر بیتی نشست سے خطاب کر تے ہو ئے کیا۔میاں محمد اسلم نے کہا مو جو د دور میں امت کا درد رکھنے والوں کی ذمہ داریاں دو چند ہوگئی ہیں، حالات اس بات کے متقاضی ہیں کہ کار کنان اپنی تمام ترصلاحیتیں اور توانائیاں دعوت دین کو عام کرنے اور اقامت دین کی جدوجہد کرنے میں لگادیں۔انھوں نے کہا اگر پاکستان کے عوام کرپشن،غربت ،مہنگائی ،بے روز گاری ،بدامنی جہالت اور لوڈ شیڈنگ کے اندھیروں سے نجات چاہتے ہیں تو انہیں جماعت اسلامی کی دیانتدار قیادت کا ساتھ دینا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :