پی اے آر سی نے صوبوں کی مشاورت سے چاول کی چودہ نئی ہابئرڈ کی کاشت کی منظوری دیدی
منگل 9 فروری 2016 22:44
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 فروری۔2016ء) پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل ( پی اے آرسی) نے صو بوں کی مشاورت سے چاول کی چودہ نئی ہائبرڈکی کاشت کی منظوری دے دی۔ جن میں سے کچھ کی پیداوا ر 106من فی ایکٹر ہے۔ جو کہ ملک کے مختلف علاقوں میں کاشت کی جائیں گی۔ چاول کی نئی اقسام کی منظوری پی اے آر سی میں ہونے والی وارئٹی ایولوشن کمیٹی کی میٹنگ میں دی گئی جس کی صدارت ڈاکٹر احمد بخش مہر ، ممبر پلانٹ سائنسز، پی اے آر سی اور چئیرمین ویک نے کی۔
کمیٹی کے اجلاس میں پی اے آ ر سی کے سینئر سائنسدانو ں کے علاوہ چاروں صوبوں ، گلگت بلتستان سے سا ئنسدانوں ، دیگر لو گوں کے علاوہ نیشنل ایگریکلچر ریسرچ سنٹر کے ممبران نے شرکت کی ۔ کمیٹی نے 15 کے قریب اقسام کو اس بنیاد پر مسترد کر دیا کیونکہ ان میں بی ایل بی نامی بیماری اور کم کوالٹی کا دانہ پیدا کر نے کا خدشہ ظاہر کیا گیا۔(جاری ہے)
اس موقع پر نیشنل کوارڈینیٹر (سیریل سسٹم) پی اے آر سی میاں عبدالمجید نے چاول کی ان نئی ہائبرڈ کو تفصیل کے ساتھ بریف کیا ۔
اور پرائیوٹ کمپنیوں کی زراعت کے میدان میں ان کی کوششوں کو سراہا ۔ ڈاکٹر ندیم امجد چئیرمین پی اے آ ر سی نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی وہ اسی طرح کی کوشش کر تے رہیں گے اور کسانوں کے لئے نئے بیج فراہم کر یں گے ۔ انہوں نے کہا کہ زراعت کء فروغ کء کئے نئی نئی اقسام اور سائنسدانو ں کی مشاورت کامیابی کی ضمانت ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سپیکر قومی اسمبلی سے پرتگال کے سفیر کی ملاقات، دونوں ممالک کے تعلقات مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ
-
موٹروے پر پولیس اہلکار کو ٹکر مار کر فرار ہونے والی خاتون گرفتار کر لی گئی
-
بلو رانی والے الفاظ ایف آئی آر میں کہاں ہیں؟
-
فرانس میں تیرہ سال سے کم عمر بچوں کے رات کےاوقات میں باہر نکلنے پر کرفیو عائد
-
عدت میں نکاح کیس، بانی پی ٹی آئی و بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر سماعت 30 اپریل تک ملتوی
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے انٹرنیشنل اسلامی یونیورسٹی کے صدر ڈاکٹر هذال بن حمود العتيبي اور ریکٹر ڈاکٹر ثمینہ ملک کی ملاقات
-
ہم ایک ایسا معاشرہ بنائیں گے جس کا خواب قائد نے دیکھا تھا، وزیراعظم شہباز شریف
-
جو نام بانی پی ٹی آئی دیں گے وہی چیئرمین پی اے سی ہو گا، عمرایوب
-
پارٹی کے اندرونی معاملات پر پارٹی میں ہی بحث کرنی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کا شیرافضل مروت کو انتباہ
-
9 مئی کو پی ٹی آئی نے پرامن احتجاج کیا، پارٹی نے کسی کو پرتشدد ہونے کا نہیں کہا
-
یرغمال تفریح گاہیں
-
رشوت خوری کا الزام، روس کے نائب وزیر دفاع گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.