جمہوریت میں اختلافات کا مطلب دشمنی نہیں ہوتی،ہشت گردی کے مکمل خاتمے تک پولیس اور رینجرزکی کارروائیاں جاری رہیں گی،مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو کی میڈیا سے گفتگو

منگل 9 فروری 2016 22:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 فروری۔2016ء) سندھ مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ جمہوریت میں اختلافات کا مطلب دشمنی نہیں ہوتی اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک پولیس اور رینجرزکی کارروائیاں جاری رہیں گی۔

(جاری ہے)

سندھ ہائی کورٹ کے باہرمیڈیا سے بات کرتے ہوئے مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ جمہوریت میں اختلافات کا مطلب دشمنی نہیں ہوتی، کراچی میں امن و امان کافی عرصیکے بعد بحال ہواہے، کئی سماج دشمن عناصر،دہشت گرد مارے گئے، پکڑے گئے یا پھرفرارہوگئے، دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک پولیس اور رینجرزکی کارروائیاں جاری رہیں گی۔

بلدیاتی نمائندوں کواختیارات سے متعلق مولابخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ بلدیاتی اداروں کیاختیارات سے متعلق مقدمہ عدالت میں زیرسماعت ہے، اس لئے وہ اس پر رائے نہیں دے سکتے، تاہم سندھ حکومت نے قانون اورآئین کے مطابق بلدیاتی اداروں کو اختیارات دیے ہیں، ضرورت پڑنے پرمزید اختیارات دیے جاسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :