مالیاتی انتظام حکمت عملی کے لئے عالمی بینک کی مدد قابل ستائش ہے

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی ہا لینڈ کی ملکہ میکسیما سے ملاقات میں گفتگو

منگل 9 فروری 2016 22:48

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 فروری۔2016ء ) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ مالیاتی انتظام حکمت عملی کے لئے عالمی بینک کی مدد قابل ستائش ہے ۔ و ہ منگل کو ہا لینڈ کی ملکہ میکسیما سے ملاقات میں گفتگو کررہے تھے ۔ ملاقات میں سیکرٹری خزانہ گورنر سٹیٹ بینک ، پی ٹی اے ، ایف بی آر اور سینئر حکام نے بھی شرکت کی ۔ معزز مہمان کو قومی مالیاتی انتظام حکمت عملی کے بارے میں بریفنگ دی گئی ۔

(جاری ہے)

ملکہ میکسیما اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی مالیاتی ترقی کی خصوصی ایڈووکیٹ بھی ہیں ۔ ملکہ میکسیما نے پاکستان کی قومی مالیاتی انتظام حکمت عملی کو درست سمت میں قدم قرار دیا ہے ۔ ملکہ میکسیما نے ملاقات میں کہا کہ اقوام متحدہ قومی مالیاتی انتظام حکمت عملی کے حوالے سے پاکستان کی مکمل مدد کرے گا جب کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ مالیاتی انتظام حکمت عملی کے لئے عالمی بینک کی مدد قابل ستائش ہے

متعلقہ عنوان :