ننکانہ صاحب، ٹریفک حادثے میں12افراد جاں بحق،20زخمی

Fahad Shabbir فہد شبیر بدھ 10 فروری 2016 09:44

ننکانہ صاحب، ٹریفک حادثے میں12افراد جاں بحق،20زخمی

ننکانہ صاحب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10فروری۔2016ء )ننکانہ صاحب میں دھند کے باعث ٹریفک حادثہ میں 12افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق ننکانہ صاحب میں دھند کے باعث مناواں والا ردڈ پر کوٹ وار سٹاپ کے قریب کار ایل پی جی ٹینکر سے ٹکرا گئی جس کے باعث 12افراد جاں بحق جبکہ 20زخمی ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

جاں بحق و زخمی افراد میں سکول کے بچے بھی شامل ہیں۔ حادثے کے بعد ٹرالر میں آگ بھڑک اُٹھی جس نے قریبی گھروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔امدادی ٹیموں جائے حادثہ پر پہنچ رہی ہیں