وزیراعظم نواز شریف 2 روزہ دورے پر قطر روانہ ہوگئے

بدھ 10 فروری 2016 11:24

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 فروری۔2016ء ) وزیراعظم نواز شریف 2 روزہ سرکاری دورے پر قطر کے لئے روانہ ہو گئے جہاں وہ ایل این جی معاہدے پر دستخط کریں گے۔ وزیراعظم نواز شریف 2 روزہ دورے پر قطر کے لئے روانہ ہو گئے ہیں جہاں وہ ایل این جی معاہدے پر دستخط کریں گے۔ دورے کے دوران وزیراعظم نواز شریف امیر قطر اور وزیراعظم شیخ عبداللہ بن نصر سے بھی ملاقات کریں گے۔

(جاری ہے)

ایئر چیف مارشل سہیل خان، وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار بھی وزیراعظم کے ہمرا تھے ، ایل این جی کے علاوہ دونوں ممالک کے درمیان ریڈیو، ٹی وی، تجارت، صحت اور دفاع سمیت مختلف شعبوں میں ایم او یوز پر بھی دستخط ہوں گے۔ اس کے علاوہ قطر کے شاہی خاندان کی جانب سے وزیراعظم نواز شریف کے اعزاز میں اعشائیہ بھی دیا جائے گا جب کہ وزیراعظم نواز شریف قطر ایئرویز کے سی ای او سے بھی ملاقات کریں گے۔