سپر لیگ میں اچھا کھیل کر بین الاقوامی سطح پرعمدہ کارکردگی میں مدد ملے گی ، عمر اکمل

بدھ 10 فروری 2016 11:52

سپر لیگ میں اچھا کھیل کر بین الاقوامی سطح پرعمدہ کارکردگی میں مدد ملے ..

شارجہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 فروری۔2016ء) لاہور قلندرز کے بلے باز عمر اکمل نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ میں اچھے کھیل کا مظاہرہ کرنے سے انہیں بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی میچز میں عمدہ کارکردگی دکھانے میں مدد ملے گی،پی ایس ایل ایک اچھا قدم ہے اور امید ہے کہ اس سے ہمیں بین الاقوامی کرکٹ میں بھی مدد ملے گی۔

(جاری ہے)

دبئی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل میں پہلی سنچری کا اعزاز حاصل کرنے پر بالکل افسردہ نہیں کیوں یہ ایک بڑی اننگ تھی اور اگر میں سنچری اسکور کرجاتا تو یہ پی ایس ایل کی پہلی سنچری ہوتی اور میرا نام صف اول کے بین الاقوامی کھلاڑیوں میں لیا جاتا۔

انہوں نے کہا کہ 'گیل ایک بڑا نام ہے لیکن ہم صرف ان ہی پر انحصار نہیں کررہے۔ ہم ایک ٹیم ہیں اور جب وہ نہیں تھے تو ہمیں دنیا کو بتانا تھا کہ ہم ان کے بغیر بھی جیت سکتے ہیں۔ یہ اچھی بات ہے کہ ہم ان کے بغیر بھی جیتے اور جب وہ واپس آجائیں گے تو دیگر ٹیموں کے لیے خطرہ مزید بڑھ جائے گا۔

متعلقہ عنوان :