لاہور قلند ر سے شکست ہمارے لئے خراب دن تھا ، سرفرا ز احمد

بدھ 10 فروری 2016 11:52

لاہور قلند ر سے شکست ہمارے لئے خراب دن تھا ، سرفرا ز احمد

شارجہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 فروری۔2016ء) پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے کپتان سرفرازاحمد نے ٹورنامنٹ میں لاہور قلندرز کے خلاف شکست ہمارے لئے ایک خراب دن تھا اور یہ ہمیں جگانے کیلئے تھی ۔

(جاری ہے)

شارجہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شارجہ کی وکٹ مختلف اور بہتر ہے اور میرے خیال میں آنے والے میچوں میں بڑے اسکور ہوں گے، شارجہ بہتر اور چھوٹا گراوٴنڈ ہے اور لوگوں کی بڑی تعداد وہاں آتی ہے لیکن آپ کوچھکے میچ جیتنے کے لیے لگانے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی میچ جیتنے کے لیے سرفہرست چاربلے بازوں کو اسکورکرنا ہوتاہے لیکن ہمارے باوٴلرز بھی ہمیں میچز جتواکے دے رہے ہیں تاہم انھیں ایک برے دن کا سامنا کرنا ہوتاہے جبکہ دباوٴ بھی رہتاہے۔ سرفراز نے مزید کہا کہ عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "ہم اس سے سیکھیں گے اور میچ کے مطابق کھیلیں گے ۔

متعلقہ عنوان :