کے ایف سی بینک اسلامی کے تمام ویزا کارڈ ہولڈرز کو خصوصی رعایت دے گا ، معاہدے پر دستخط ہو گئے

بدھ 10 فروری 2016 11:57

اسلام آباد ۔ 10 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔10 فروری۔2016ء) بینک اسلامی پاکستان لمیٹڈ اور کے ایف سی پاکستان کے مابین معاہدے پر دستخط کئے گئے ہیں جس کے تحت کے ایف سی بینک اسلامی کے تمام ویزا کارڈ ہولڈرز کو خصوصی رعایت دے گا۔

(جاری ہے)

بینک اسلامی کے جاری بیان کے مطابق معاہدے سے بینک اسلامی کے کارڈ رکھنے والے اب ”بینک اسلامی زنگر ڈیل اور بینک اسلامی فیملی ڈیل“ سے استفادہ کرسکیں گے اور انہیں کے ایف سی کی طرف سے 40 فیصد تک ڈسکاؤنٹ دیا جائے گا اور یہ سہولت18فروری2016ء سے شروع ہوگی۔ معاہدے کے تحت بینک اسلامی کے کارڈ ہولڈرز کے ایف سی کے ملک بھرمیں موجود 62 مراکز سے اس رعایتی سہولت سے استفادہ کرسکیں گے۔

متعلقہ عنوان :