انڈر19 ورلڈ کپ ٹورنامنٹ کی دوسری فائنلسٹ ٹیم کا فیصلہ کل ہوگا

بدھ 10 فروری 2016 12:01

انڈر19 ورلڈ کپ ٹورنامنٹ کی دوسری فائنلسٹ ٹیم کا فیصلہ کل ہوگا

میرپور ۔ 10 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔10 فروری۔2016ء) آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا دوسرا سیمی فائنل کل جمعرات کو کھیلا جائے گا جس میں میزبان بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ بھارت نے سری لنکا کو ہرا کر پہلے ہی فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش میں جاری میگا ایونٹ اختتامی مراحل کی طرف گامزن ہے، بھارت نے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا کو ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے جبکہ دوسری فائنلسٹ ٹیم کا فیصلہ آج جمعرات کو بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیمی فائنل میں ہو گا۔

ویسٹ انڈیز نے پاکستان اور بنگلہ دیش نے نیپال کو شکست دے کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کر رکھی ہے۔ واضح رہے کہ دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 14 فروری کو کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :