بھارت اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی ٹونٹی میچ پرسوں کھیلا جائیگا

بدھ 10 فروری 2016 12:03

بھارت اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی ٹونٹی میچ پرسوں ..

رانچی ۔ 10 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔10 فروری۔2016ء) بھارت اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ جمعہ کو رانچی میں کھیلا جائیگا۔

(جاری ہے)

سری لنکا کی ٹیم کو بھارت کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے، سری لنکن ٹیم نے بھارت کو پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 14 فروری کو وشاکاپٹم میں کھیلا جائے گا۔