سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ،قومی ٹیم کیلئے پنجاب سے کھلاڑیوں کے چناؤ کے سلسلے میں اوپن ٹرائلز کل شروع ہوں گے

بدھ 10 فروری 2016 12:03

سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ،قومی ٹیم کیلئے پنجاب سے کھلاڑیوں کے چناؤ کے ..

اسلام آباد ۔ 10 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔10 فروری۔2016ء) رواں برس شیڈول سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے حوالے سے قومی ٹیم کے سلسلے میں پنجاب سے باصلاحیت کھلاڑیوں کے چناؤ کیلئے دو روزپ اوپن ٹرائلز کل جمعرات سے نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں شروع ہوں گے۔ اذلان شاہ ہاکی کپ 7 سے 17 اپریل تک ملائیشیا میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق اذلان شاہ بڑا اور اہم ایونٹ ہے، ہم پہلے ملک بھر سے نوجوان کھلاڑی منتخب کریں گے اور بعدازاں ٹرائلز کے بعد حتمی ٹیم کا چناؤ کریں گے۔

اس سلسلے میں پنجاب میں کھلاڑیوں کے اوپن ٹرائلز آج جمعرات سے نیشنل سٹیڈیم لاہور میں شروع ہوں گے جبکہ خیبرپختونخوا، اسلام آباد، گلگت بلتستان، آزاد جموں و کشمیر اور فاٹا سے کھلاڑیوں کے چناؤ کے سلسلے میں ٹرائلز 20 فروری کو منعقد ہوں گے۔