سنی دیو ل گھائل ہو کر پھر باکس آفس پر چھا گئے

باکس آفس پر فلم اب تک 30 کروڑ کی کمائی کرچکی ہے

بدھ 10 فروری 2016 12:18

سنی دیو ل گھائل ہو کر پھر باکس آفس پر چھا گئے

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 فروری۔2016ء) سنی دیو ل گھائل ہو کر پھر باکس آفس پر چھا گئے، فلم نے پانچ دن میں 30 کروڑ کمالیے۔ دوسری طرف پاکستانی اسٹار ماورا حسین کی فلم ”صنم تیری قسم“ نے بزنس کم کیا پر تعریفیں زیادہ سمیٹ لیں۔

(جاری ہے)

”صنم تیری قسم“ نے باکس آفس سے 5 دن میں 8 کروڑ کمالیے،فلم میں پاکستانی اسٹار ماورا حسین کی اداکاری نے دیکھنے والوں اور ناقدین کے دل جیت لیے، فلم کے گانے پہلے ہی سپر ہٹ ہوچکے ہیں۔دوسری طرف ایکشن سے بھرپور فلم ”گھائل ونس اگین“ نے باکس آفس پر قبضہ کرلیا ہے، سنی دیول کا غصہ لوگوں کو خوب بھایا، باکس آفس پر فلم اب تک 30 کروڑ کی کمائی کرچکی ہے ۔

متعلقہ عنوان :