پی آئی اے نے ملکی اور غیر ملکی کرایوں میں کمی کا اعلان کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 10 فروری 2016 12:35

پی آئی اے نے ملکی اور غیر ملکی کرایوں میں کمی کا اعلان کر دیا

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10 فروری 2016ء) : پی آئی اے نے ملکی اور غیر ملکی کرایوں میں کمی کا اعلان کر دیا ہے ، تفصیلات کے مطابق ترجمان پی آئی اے کے مطابق عمرہ زائرین کے لیے بھی کرایوں میں کمی کی گئی ہے ، لاہور اور اسلام آباد سے جانے والے عمرہ زائرین کے لیے ریٹرن ٹکٹ54500روپے جبکہ کراچی سے جانے والے عمرہ زائرین کے لیے ریٹرن ٹکٹ 44500 روپے سے شروع ہو گا ۔

(جاری ہے)

ترجمان پی آئی اے نے مزید بتایا کہ اندرون ملک کراچی سے اسلام آباد اور لاہور کا ریٹرن ٹکٹ 7500روپے سے شروع ہو گا۔ ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ کرایوں میں کمی کا اطلاق فوری طور پر کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :