ترکی سرحد بند نہیں کرے گا،70 ہزار شامیوں کی آمد متوقع

بدھ 10 فروری 2016 12:41

ترکی سرحد بند نہیں کرے گا،70 ہزار شامیوں کی آمد متوقع

انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 فروری۔2016ء) ترک وزیراعظم احمد داوٴد اوغلو نے کہا ہے کہ ان کا ملک شام کے ساتھ اپنی سرحد کو بند نہیں کرے گا اور سرحدی گذرگاہوں پر ستر ہزار سے زیادہ شامی مہاجرین کی آمد متوقع ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے سے بات چیت کرے ہوئے ترک وزیراعظم احمد داوٴد اوغلو نے کہاکہ شام کے شمال مغربی علاقے کے ساتھ سرحد پر کم سے کم سے تیس ہزار شامی مہاجرین اپنا گھر بار چھوڑ کر آگئے ہیں۔

ترکی پر شامی مہاجرین کے لیے اپنی سرحدیں کھولنے کا دباوٴ ہے۔داوٴد اوغلو کا کہنا تھا کہ ان شامی مہاجرین کو ضرورت کی صورت میں ملک میں پناہ دی جاسکتی ہے لیکن ترکی سے یہ توقع نہ رکھی جائے گی کہ وہ اکیلے ہی مہاجرین کے مسئلے سے نمٹے گا اور تنہا ان کا بوجھ اٹھائے گا۔واضح رہے کہ اس وقت ترکی میں قریباً ستائیس لاکھ شامی مہاجرین رہ رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :