پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کا 15 قومی کھلاڑیوں کو سنٹرل کنٹریکٹ دینے کا اعلان

بدھ 10 فروری 2016 12:59

پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کا 15 قومی کھلاڑیوں کو سنٹرل کنٹریکٹ دینے ..

اسلام آباد ۔ 10 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔10 فروری۔2016ء) پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل نے15 قومی کھلاڑیوں کو سنٹرل کنٹریکٹ دینے کا اعلان کر دیا۔ بدر منیر اور زاہد محمود کو شاندار کارکردگی پر پہلی مرتبہ سنٹرل کنٹریکٹ میں شامل کیا گیا ہے، اے کیٹگری والے کھلاڑیوں کو12ہزار، بی کیٹگری کو10ہزار اور سی کیٹگری کے کھلاڑیوں کو ماہانہ 9 ہزار روپے ماہانہ معاوضہ دیا جائے گا۔

پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چےئرمیں اور ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کے صدر سید سلطان شاہ کے مطابق کونسل نے یکم جنوری سے30 جون تک 6 ماہ پر مشتمل 15 کھلاڑیوں کو سنٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کر دیا ہے جس میں میں اے کیٹگری میں 2، بی کیٹگری میں 2 اور سی کیٹگری میں 11 کھلاڑیوں کوشامل کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اے کیٹگری میں عامر اشفاق اور بدر منیر، بی کیٹگری میں مسعود جان اور انیس جاوید شامل ہیں جبکہ سی کیٹگری میں محمد وقاص، ساجد نواز، ادریس سلیم، ہارون حان، ذیشان عباسی، عرفان مجید، محمد جمیل، اسرارلحسن، محمد ایاز، محسن حان اور زاہد محمود شامل ہیں۔

اے کیٹگری والے کھلاڑیوں کو12ہزار، بی کیٹگری کو 10 ہزار اور سی کیٹگری کے کھلاڑیوں کو ماہانہ9 ہزار روپے ماہانہ معاوضہ دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ قومی کھلاڑیوں کو سنٹرل کنٹریکٹ 3 ڈومیسٹک ٹورنامنٹس اور بھارت میں کھیلے گئے ایشیاء کپ میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے دیا گیا ہے۔ سید سلطان شاہ نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے گزشتہ 3 سال سے ہمارے فنڈز میں اضافہ نہیں کیا گیا ہے اسی وجہ سے ہمارے پاس فنڈز کی کمی کے باعث ہم نے کھلاڑیوں کے سنٹرل کنٹریکٹ میں اضافہ نہیں کیا گیا ہے۔ پی سی بی اگر ہمارے فنڈز میں اضافہ کرے گا تو ہم بھی کھلاڑیوں کے سنٹرل کنٹریکٹ میں اضافہ کرینگے۔

متعلقہ عنوان :