میری زندگی کا بہت بڑاخواب ایشوریا رائے کے ساتھ کام کرنا تھا،رنبیر کپور

بدھ 10 فروری 2016 13:03

میری زندگی کا بہت بڑاخواب ایشوریا رائے کے ساتھ کام کرنا تھا،رنبیر کپور

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 فروری۔2016ء) بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو ررنبیر کپور جو ان دنوں اپنی نئی آنے والی فلم”اے دل ہے مشکل“کی عکس بندی میں مصروف ہیں نے کہا ہے کہ ایشوریا رائے بچن کے ساتھ اداکاری کرنا میری زندگی کا بہت بڑا اور پورانہ خواب تھا،کرن جوہر نے مجھے اپنی فلم میں ایشوریا رائے کے مقابل کام کا موقع فراہم کر کے زندگی کا درینہ خواب پورا کر دیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اداکارہ بے حد شاندار خاتون ہیں اور انکا ایشویا رائے جیسی بڑی اداکارہ کے ساتھ کام کا تجربہ انتہائی شاندار رہا ہے ۔ اور امید کرتا ہوں یہ فلم بالی ووڈ میں اچھا بزنس کرے اور مجھے ایشوریا رکے ساتھ مزید کام کرنے کا موقع ملتا رہے۔واضح رہے گزشتہ دنوں میڈیا میں خبریں گردش کر رہی تھیں کہ ایشوریا نے رنبھیر کپور کے ساتھ بولڈ سین عکس بند کرانے سے انکار کر دیا تھا تاہم رنبھیر کپور کا اس بارے میں کہنا تھا کہ انہیں ایشوریا کے ساتھ رومانس سے بھرپور مناظر عکس بند کرانے میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں ہے۔

(جاری ہے)

بالی ووڈ نامور ہدایتکار کرن جوہر کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم”اے دل ہے مشکل“میں ایشوریا اور رنبھیر سمیت انوشکا شرما پاکستانی اداکارہ فواد خان اور عمران عباس بھی نمایا ں کردار ادا کر رہے ہیں۔تاہم رنبیر اور ایشوریا کی نئی آنے والی یہ فلم رواں سال سینما گھروں میں دھوم مچانے آ رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :