شرمیلی تھی اس لئے سکول میں مجھے کوئی پسند نہیں کرتا تھا،کترینہ کیف

بدھ 10 فروری 2016 13:06

شرمیلی تھی اس لئے سکول میں مجھے کوئی پسند نہیں کرتا تھا،کترینہ کیف

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 فروری۔2016ء)بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف جن کا شمار کامیاب ترین اداکاراوٴں میں کیا جاتا ہے تاہم ان کا کہنا ہے کہ اسکول کے زمانے میں انہیں کوئی بھی پسند نہیں کرتا تھا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنی فلم نئی آنے والی ”فتور“ کی تشہیر کے لیے ایک شو میں شرکت کے موقع پر کترینہ کا کہنا تھا ’میرا ستارہ سرطان ہے اور میں بچپن میں نہایت شرمیلی تھی ،زمانہ طالب علمی میں اپنی شرمیلی طبیعت کا ذکر کرتے ہوئے کترینہ نے کہامیں کسی سے بات نہیں کرتی تھی، جس کی وجہ سے کوئی بھی سکول میں مجھے پسند نہیں کرتا تھا، لیکن پھر 16 سال کی عمر سے میں نے دوست بنانے شروع کئے۔