اسلام آباد : پاکستان سے داعش کا نیٹ ورک پکڑ لیا گیا ہے ۔ڈائریکٹر جنرل آئی بی آفتاب سلطان کی سینیٹ کمیٹی کو بریفنگ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 10 فروری 2016 13:12

اسلام آباد : پاکستان سے داعش کا نیٹ ورک پکڑ لیا گیا ہے ۔ڈائریکٹر جنرل ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10 فروری 2016ء) : اسلام آباد میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا ان کیمرہ اجلاس ہوا۔ سینیٹ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈی جی آئی بی آفتاب سلطان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں داعش کا نیٹ ورک پکڑ لیا گیا ہے ، انہوں نے کہا کہ کالعدم تحریک طالبان اور سپہ صحابہ آپس میں رابطے رکھے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کسینیٹر خالد محمود ، جسٹس مقبول باقر ، بشیر بلور اور چودھری اسلم کے قاتلوں کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے ، دہشت گردی کے دس سے زائد واقعات میں ملوث دہشت گرد آئی بی نے پکڑوائے۔

دہشت گردوں کی کمر ٹوٹ چکی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی کی صورتحال میں بہتری آئی ہے ، ڈی جی آئی بی نے بتایا کہ باچا خان یونیورسٹی پر کی کوئی اطلاع نہیں تھی ۔