سلمان خان اور قطرینہ کیف کی بڑھتی قربتوں پر لیولیاونتر حسد کا شکار

بدھ 10 فروری 2016 13:23

سلمان خان اور قطرینہ کیف کی بڑھتی قربتوں پر لیولیاونتر حسد کا شکار

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 فروری۔2016ء) بولی ووڈ سپر سٹار سلمان خا ن اکثر اوقات مختلف وجوہات کی بنا پر شہہ سرخیوں کا حصہ بنے رہتے ہیں۔ تاہم اس مرتبہ اداکار کے خبروں میں آنے کی سب سے بڑی وجہ سابق محبوبہ اداکارہ قطرینہ کیف کے ساتھ بڑھتی ہوئی قربتوں کو قرار دیا جا رہا ہے۔اگرچہ دونوں ستاروں کے ایک مرتبہ پھر سے قریب آنے پر ان پرستار بڑی حد تک خوش ہیں تاہم ایک شخصیت ایسی بھی ہیں جو اس جوڑی کے ساتھ سے حسد کا شکار ہیں۔

(جاری ہے)

سلمان خان اور قطرینہ کیف کے قریب آنے سے حسد کا شکار ہونے والی شخصیت سپر سٹار کی حالیہ گرل فرینڈ رومانی حسینہ لیولیا ونتر ہیں۔واضح رہے گزشتہ میڈیا رپورٹس کے مطابق لیولیا کی جانب سے سلمان خان کی ڈیزی شاہ اور زرین خا ن کے دوستی پر بھی شدید رد عمل کا اظہار کیا گیا تھا۔ تاہم مس مالنی کی رپورٹ کے مطابق لیو لیا کا کہنا ہے کہ انھیں قطرینہ کیف اور سلمان خان کی قربت سے کسی قسم کے خدشات لاحق نہیں ہیں۔ علا وہ ازیں وہ سپر سٹار کی محبت میں آجکل ہندی سیکھ رہی ہیں

متعلقہ عنوان :