گلوکارہ ٹیلر سوفٹ گریمی ایوارڈ تقریب میں فن کا مظاہرہ کریں گی

بدھ 10 فروری 2016 13:31

گلوکارہ ٹیلر سوفٹ گریمی ایوارڈ تقریب میں فن کا مظاہرہ کریں گی

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 فروری۔2016ء) معروف گلوکارہ ٹیلر سوفٹ رواں سال 15فروری کے روزمنعقد کی جانے والی گریمی ایوارڈ تقریب میں اپنے فن کا مظاہرہ کریں گی۔گلوکارہ کے 58ویں گریمی ایوارڈز کی تقریب میں پرفارمنس دینے کے حوالے سے خبرایوارڈ تقریب کے آرگنائزرز کی جانب سے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹویٹر پر شیئر کی گئی۔

(جاری ہے)

لاس اینجلس میں سٹیپلز سینٹر میں منعقد کی جانے والی ایوارڈ تقریب میں ٹیلر سوفٹ کے علا وہ ایڈلی ، ریحانہ ، جسٹن بیبر ، سیم ہنٹ، کیری انڈر ووڈ، لٹل بگ ٹاوٴن، کینڈرک لیمراور دی ویک اینڈ بھی اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔

واضح رہے 26سالہ گلوکارہ کوگریمی ایوارڈ ز کیلئے چھ مختلف کیٹیگریز میں نامزد کیا گیا ہے۔علاوہ ازیں سوفٹ فنی سفر کے دوران سات مرتبہ گریمی ایوارڈز اپنے نام کرنے میں کامیاب ہو چکی ہیں۔ انھیں آخری مرتبہ2012ء میں بہترین سانگ رائٹر کے ایوارڈ سے نوازا گیا تھا

متعلقہ عنوان :