سندھ کا پنجاب میں ایل این جی پاور پروجیکٹ کے قیام پر اعتراض

بدھ 10 فروری 2016 13:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 فروری۔2016ء) صوبہ سندھ نے پنجاب میں 1180 میگاواٹ ایل این جی پاور پروجیکٹ پر اعتراض کر دیا ہے اور مشترکہ مفادات کونسل کی مداخلت کا مطالبہ کیا ہے میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ قانونی اور آئینی بنیادوں پر سندھ حکومت کی جانب سے مخالفت کے بعد نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا) نے گزشتہ دنوں نیا فیصلہ برقرار رکھا ہے کہ آیا پنجاب کو ایل این جی پاور پلانٹ کو لائسنس دیاجائے یا نہیں یہ ریگولیٹر اس سٹیک ہولڈر کے کمنٹ قائد اعظم تھرمل پاور کمپنی کی درخواست پر سن رہا تھا اس موقع پر سندھ حکومت کے فوکل پرسن طارق علی شاہ نے کہا کہ پنجاب میں ایل این جی پاور پلانٹس مشترکہ مفادات کونسل کی باضابط منظوری کے بغیر قائم نہیں کئے جائیں اور اس کی اجازت نہیں دینی چاہئے ۔

متعلقہ عنوان :