نو بیاہتا جوڑے کا شام کے سب سے تباہ کُن علاقہ میں شادی کا فوٹو شوٹ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 10 فروری 2016 14:02

نو بیاہتا جوڑے کا شام کے سب سے تباہ کُن علاقہ میں شادی کا فوٹو شوٹ

حمص (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10 فروری 2016ء): شادی کو لے کر ہر جوڑے کی اپنی خواہشات اور نظریات ہوتے ہیں لیکن شام میں حال ہی میں ہوئی ایک شادی کی تصاویر نے سوشل میڈیا کی توجہ حاصل کر لی ہے۔

(جاری ہے)

5 فروری کو شام میں ہوئی اس شادی کا فوٹو شوٹ شام کے شہر حمص کے سب سے تباہ کُن علاقہ میں کیا گیا جو کہ سول جنگ کے بعد ہی سے تباہی کا ایک ہولناک منظر پیش کرتا ہے۔ لیکن شادی کے فوٹوگرافر نے ان تباہ کُن عمارتوں کو استعمال کرتے ہوئے نو بیاہتا جوڑے کا فوٹو شوٹ کر کے یہ ثابت کیا کہ ”زندگی موت سے زیادہ طاقتور ہے“۔ 18 سالہ ندا مہری کی شادی 27 سالہ شام آرمی کے ایک فوجی حسن یوسف سے ہوئی۔ نو بیاہتا جوڑے کی تباہ کُن علاقہ میں شادی کے فوٹو شوٹ کی تصاویر آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

شامی نو بیاہتا جوڑے کی کھنڈر میں تصاویر