پی ایم ڈی سی نے یسریٰ میڈیکل کالج کو مزید داخلوں سے روک دیا

بدھ 10 فروری 2016 16:13

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 فروری۔2016ء) پاکستان میڈیکل ڈینٹل کونسل نے یسریٰ میڈیکل کالج کو مزید داخلوں سے روک دیا ہے اس کی وجہ کام میں فیکلٹی اور دیگر سہولیات کی کمی ہے ۔ میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ اس وقت لیا گیا جب پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے شکایات کے بعد جی ٹی روڈ پر واقعہ اس کالج کا دورہ کیا ۔

(جاری ہے)

پی ایم ڈی سی نے معاملے کو حل کرنے کیلئے کالج کو بیس دن کی مہلت دی بصورت دیگر کالج بند کردیا جائے گا طلبہ کو دیگر کالجز میں تقسیم کردیا جائیگا اور طلبہ کو فنڈز کی واپسی کے لئے کالج کی زمین نیلام کرنے کی دھمکی بھی دی گئی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس کالج کو اس وقت تسلیم کیا گیا جب ڈاکٹر عاصم حسین کونسل کے سربراہ تھے پی ایم ڈی سی کے صدر پروفیسر ڈاکٹر شبیر لہری کا کہنا ہے کہ دورے کے دوران وہ کالج میں سہولیات کی عدم موجودگی سے حیران و پریشان ہوئے تھے