ایم سی ایل ادھورا چھوڑنے کی دھمکی ،بیشتر کھلاڑیوں کو معاوضوں کا60 سے 70 فیصد ادا کردیا گیا

بدھ 10 فروری 2016 16:16

ایم سی ایل ادھورا چھوڑنے کی دھمکی ،بیشتر کھلاڑیوں کو معاوضوں کا60 سے ..

شارجہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 فروری۔2016ء) مشکلات میں گھری ایم سی ایل نے بیشتر کھلاڑیوں کو معاوضوں کا60 سے 70 فیصد ادا کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق معاوضوں میں تاخیر کے سبب گذشتہ دنوں کئی پلیئرزنے ایونٹ ادھورا چھوڑ کر وطن واپس جانے کی دھمکی دی تھی جس پر ہنگامی اقدامات کیے گئے، بیشتر کھلاڑیوں کو معاوضوں کا60 سے 70 فیصد ادا کر دیا قوانین کے تحت 2ہفتے کے دوران بقیہ رقم بھی ادا کر دی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :