مولانا عبدا لعزیزاور ان کی اہلیہ کیخلاف ایک اور درخواست دائر

بدھ 10 فروری 2016 16:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 فروری۔2016ء) لال مسجد کے خطیب مولانا عبدالعزیز اور ان کی اہلیہ کے خلاف مقدمے کے اندراج کے لیے عدالت میں مزید ایک درخواست دائر کردی گئی،درخواست سول سوسائٹی کے نمائندے خرم ذکی نے سیشن جج کی عدالت میں دائر کی ۔تفصیلات کے مطابق بدھ کے سول سوسائٹی کے نمائندے خرم ذکی نے لال مسجد کے خطیب مولانا عبدالعزیز اور ان کی اہلیہ کے خلاف مقدمے کے اندراج کے لیے سیشن عدالت میں ایک اور درخواست دائر کردی ۔

تاہم سیشن جج نے درخواست ایڈیشنل سیشن جج راجہ آصف کو ارسال کردی ہے۔

(جاری ہے)

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ لال مسجد کی انتظامیہ اور طالبات نے سوشل میڈیا پر داعش کی حمایت کے لیے ویڈیو جاری کی جس میں اسامہ بن لادن اور لال مسجد کے شہدا کا بدلہ لینے کے لیے عوام اکسایا گیا۔درخواست گزیر نے مزید بتایا کہ لال مسجد کے سابق خطیب اور ان کی اہلیہ نے ویڈیو جاری کرنے کی ذمہ داری بھی قبول کی تھی،لہذاداعش کی حمایت کر کے عوام کو آرمی کے خلاف اکسانے پر دونوں میاں بیوی کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔ تاہم ایڈیشنل سیشن جج نے درخواست سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے ایس ایچ او آبپارہ سے گیارہ فروری کو جواب طلب کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :