اسلام آباد ہائی کورٹ، وفاقی دارالحکومت میں میئر اور ڈپٹی میئرز کے جداگانہ انتخابات کیس کا فیصلہ محفوظ

بدھ 10 فروری 2016 16:28

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 فروری۔2016ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے وفاقی دارالحکومت میں میئر اور ڈپٹی میئرز کے جداگانہ انتخابات میں دائر کیسکا فیصلہ محفوظ کر لیا ۔ گزشتہ روز جسٹس نورالحق این قریشی اور جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل ڈویژن بنچ نے کیس کی سماعت کی ۔ تحریک انصاف کی جانب سے فرخ احمد ڈار عدالت میں پیش ہوئے فرغ احمد ڈار نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ میئر اور ڈپٹی میئرز کو ایک ہی ووٹ کے ذریعے منتخب کیا جائے گا جو غیر آئینی ہے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے ۔

اس پر جسٹس نورالحق این قریشی نے استفسار کیا کہ اس عمل سے کون سے قانون کی خلاف ورزی ہو رہی ہے فرغ احمد ڈار نے بتایا کہ اس عمل سے آرٹیکل 17-2 ، 19 اور 25 کی خلاف ورزی ہو رہی ہے ۔

(جاری ہے)

انتخابات کے طریقہ کار تبدیل کر دیئے گئے ہیں کسی بھی جمہوری ملک ایسی کوئی مثال موجود نہیں ہے اس موقع پر جسٹس اطہر من اللہ نے پوچھا کہ جو طریقہ کار آپ چاہتے ہیں اگر اس کے مطابق الیکشن ہو جاتا ہے تو کیا آپ جیت جائیں گے ۔

ایڈووکیٹ نے عدالت میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہمارا مقصد جیت یا ہار نہیں ہے بلکہ ہم جمہوری روایات کی بالادستی چاہتے ہیں ۔ بعدازاں عدالت نے فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی ۔ واضح رہے کہ درخواست میں سیکرٹری قانون و انصاف و انسانی حقوق ، سیکرٹری کابینہ ڈویژن ، سیکرٹری پارلیمانی امور ، چیف الیکشن کمشنر اور سیکرٹری داخلہ کو فریق بنایا گیا ہے درخواست تحریک انصاف کے چیئرمین یوسی 40 برائے امیدوار ڈپٹی میئر علی نواز اعوان نے دائر کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :