پی پی 77 انتخابی عذر داری کیس کی سماعت 16تک ملتوی، فریقین کو نوٹس جاری
دوسرے فریق کو سنے بغیر حکم امتناع نہیں دے سکتے،جسٹس اقبال حمید الرحمان کے ریمارکس
بدھ 10 فروری 2016 16:30
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 فروری۔2016ء) سپریم کورٹ نے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 77جھنگ سے متعلق انتخابی عذر داری کیس میں فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 16فروری تک ملتوی کر دی، جسٹس اقبال حمید الرحمان نے ریمارکس دیئے کہ دوسرے فریق کو سنے بغیر حکم امتناع نہیں دے سکتے۔بدھ کو سپریم کورٹ میں پی پی 77جھنگ سے متعلق مولانا محمد احمد لدھیانوی کے خلاف انتخابی عذرداری کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
عدالت عظمیٰ کے جسٹس اقبال حمید الرحمان کی سربراہی میں 2رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت عظمیٰ میں شیخ محمد یعقوب کی اہلیہ راشدہ یعقوب نے الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ چیلنج کیا تھا، الیکشن ٹربیونل نے ان کے شوہر کے کاغذات کی بنیاد پر جیت کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا تھا اور مولانا احمد لدھیانوی کو کامیاب قرار دیا تھا۔(جاری ہے)
سپریم کورٹ نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 16فروری تک ملتوی کر دی۔
جسٹس اقبال حمید الرحمان نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ دوسرے فریق کو سنے بغیر حکم امتناع نہیں دے سکتے۔ سپریم کورٹ نے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 77جھنگ سے متعلق انتخابی عذر داری کیس میں فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 16فروری تک ملتوی کر دی۔ عدالتی ریمارکس میں کہا گیا کہ دوسرے فریق کو سنے بغیر حکم امتناع نہیں دے سکتے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.