انڈر 19 ورلڈ کپ : ٹیم کے فیصلے کوچ کے بجائے منیجر ذاکر خان کرتے رہے

بدھ 10 فروری 2016 16:38

انڈر 19 ورلڈ کپ : ٹیم کے فیصلے کوچ کے بجائے منیجر ذاکر خان کرتے رہے

لاہور (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار10فروری- 2016ء) انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کے فیصلے کوچ کے بجائے منیجر کرتے رہے ، ذاکر خان نے متبادل کھلاڑی بلوانے میں بھی سیلکیٹرز سے مشاورت کو ضروری نہیں سمجھا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے میں پاکستان ٹیم کی کارگرگی اچھی رہی جہاں پاکستان افغانستان اور سری لنکا جیسی ٹیموں کو شکست دی لیکن کوارٹر فائنل میں اسے ویسٹ انڈیز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔ اطلاعات کے مطابق بنگلہ دیش میں پاکستان انڈر 19 ٹیم کے کوچ مسرور احمد بے بس تھےاور ٹیم سے متعلق تمام فیصلے منیجر ذاکر خان کرتے رہے ۔ کوارٹر فائنل میں گرین وکٹ پر ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ بھی ذاکر خان کے کہنے پر ہی کیا گیا ۔