پولیس اورپریس کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔ صحافی اگر جرائم کی نشاندہی کرےں تو کافی حد تک جرائم پر کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔ ڈی ایس پی چونیاں

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 10 فروری 2016 17:59

پولیس اورپریس کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔ صحافی اگر جرائم کی نشاندہی کرےں ..

چونیاں(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 10فروری۔2016ء) پولیس اورپریس کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔ صحافی اگر جرائم کی نشاندہی کرےں تو کافی حد تک جرائم پر کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔ صحافیوں کی سکیورٹی بالا حکام کی ہدایت کے مطابق اولین ترجیح ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈی ایس پی چونیاں مرزاعبدالقدوس بیگ نے پریس کلب چونیاں کے عہدیداروں و اراکین سے ایک خطاب کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ صحافی اگر اپنے فرائض منصبی دیانتدارانہ طریقہ سے سرانجام دیں تو کافی حد تک معاشرے کی اصلاح و احوال بہتر ہوسکتی ہے۔صحافیوں کی سکیورٹی اور دیگر ذاتی معاملات پر پولیس ان سے مکمل تعاون کرے گی۔ صحافیوں نے ڈی ایس پی کو بتایا کہ محافظ فورس شہریوں کے لئے وبال جان بن چکی ہے اور موٹرسائیکل سواروں کو بلاوجہ پریشان کرنا ان کا معمول بن چکا ہے۔

(جاری ہے)

محافظوں نے شہر میں اپنے ٹارچرسیلز بنارکھے ہیں۔ پہلے وہ خود تفتیش کرتے ہیں اگر مک مکا ہوجائے تو حراست میں لئے ہوئے ملزموں کو چھوڑ دیا جاتا ہے ورنہ کسی نہ کسی مقدمہ میں پھنسادیا جاتا ہے۔ ایک شخص عبدالکریم جو کہ محنت مزدوری کرتا ہے اس کو پانچ محافظوں نے پکڑا اور اپنے نجی ٹارچرسیل میں لیجاکر تشدد کیا۔ لوگوں کے احتجاج پر تھانہ لایا گیا۔ تو ایس ایچ او مذکورہ شخص کو رہائی دلائی۔ ڈی ایس پی نے یقین دہانی کرائی کہ تمام شکایات سے ڈی پی او قصور کو آگاہ کیا جائے گا اور بلاوجہ کسی شہری سے زیادتی نہ کی جائے گی

متعلقہ عنوان :