عمران خان اور طاہرالقادری سمیت 27 افراد کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
میاں محمد ندیم بدھ 10 فروری 2016 18:38
اسلام آباد(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 10فروری۔2016ء) اسلام آباد کی ایک مقامی عدالت نے لاو ڈ سپیکر ایکٹ اور شہر میں نافذ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور پاکستان عوامی تحریک کے رہنما طاہرالقادری سمیت 27 افراد کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔ان ملزمان کے خلاف تھانہ سیکریٹریٹ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا اور ان افراد کے وارنٹ گرفتاری علاقہ مجسٹریٹ وقاص رشید کی عدالت سے جاری کیے گئے ہیں۔
علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں اس مقدمے کی سماعت کے دوران پولیس نے موقف اختیار کیا کہ اس مقدمے کی تفتیش کے سلسلے میں متعدد بار عمران خان سمیت دیگر ملزمان سے رابطہ کیا لیکن ان میں سے کوئی بھی تفتیشی افسر کے سامنے پیش نہیں ہوا۔(جاری ہے)
تفتیشی افسر کا موقف تھا کہ ملزمان کے پیش نہ ہونے کی وجہ سے اس مقدمے کی تفتیش بھی نامکمل ہے لہٰذا عدالت ملزمان کو پابند بنائے کہ وہ مقدمے کی تفتیش کے لیے تھانے میں پیش ہوں۔
تفتیشی افسر نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے جائیں، جس پر عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان، ڈاکٹر طاہر القادری سمیت افراد کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے اس مقدمے کی سماعت 23 فروری تک ملتوی کر دی۔اس مقدمے میں 2014 میں ڈی چوک پر پاکستان تحریک انصاف کے دھرنوں کے دوران ساو نڈ سسٹم فراہم کرنے والے ڈی جے بٹ کو گرفتار کیا تھا، تاہم ا نھوں نے اس مقدمے میں ضمانت کروا لی تھی۔اس مقدمے کی سماعت کے دوران ملزم ڈی جے بٹ کے وکیل نے اپنے موکل کو اس مقدمے سے بریت کی درخواست دی جسے عدالت نے مسترد کر دیا۔ ڈی جے بٹ کے وکیل کا کہنا تھا کہ ا±ن کے موکل کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور صرف ا ن کے موکل کا عبوری چالان ہی عدالت میں پیش کیا گیا ہے جبکہ اس مقدمے میں نامزد ملزمان ابھی تک تفتیش کے لیے تھانے میں پیش نہیں ہوئے۔ 2014 میں دھرنوں کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور پاکستان عوامی تحریک کے چیئرمین طاہر القادری کے خلاف اسلام آباد میں سرکاری ٹیلی ویڑن کی عمارت پر حملہ کرنے اور وزیراعظم ہاو س پر دھاوا بولنے کے علاوہ متعدد افراد کو پولیس کی حراست سے چھڑانے کے مقدمات درج ہیں۔ ان مقدمات میں دونوں جماعتوں کے مذکورہ رہنما پولیس یا عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عالمی عدالت کو امریکی اور اسرائیلی حکام کی دھمکیاں پریشان کن، ماہرین
-
امریکہ: غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے طلباء سے ناروا سلوک پر تشویش
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.