حادثہ میں ایک ہی خاندان 13افراد جھلس کر جاں بحق جبکہ لاہور‘ فیصل آباد کے ہسپتالوں میں منتقل زخمیوں کے نام جاری

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 10 فروری 2016 18:47

حادثہ میں ایک ہی خاندان 13افراد جھلس کر جاں بحق جبکہ لاہور‘ فیصل آباد ..

ننکانہ صاحب( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔10فروری۔2016ء) ننکانہ مانانوالہ روڈ پر موضع کوٹ وار کے قریب دھند کے باعث ایل پی جی ٹینکر اور کار کے خوفناک تصادم کے نتیجہ میں ایک ہی بدقسمت خاندان کی دوخواتین اور تین بچوں سمیت 13افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے جبکہ 30سے زائد افراد شدید زخمی ہوگئے جن کو تشویشناک حالت کے پیش نظر لاہور اور فیصل آباد کے ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کی حالت نازک بیان کی جارہی ہے بتایا جاتا ہے کہ خوفناک حادثہ کے بعد ایل پی جی ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی اور آگ کے گولے چار ایکڑ تک پھیل گئے جس کے باعث قریبی آبادی کے رہائشی اور دوکاندار وں نے بھاگ کر اپنی جانیں بچائیں تاہم آگ کے گولوں کی زد میں آکر قریبی دوکانیں، فصلیں اور درخت بری طرح جھلس گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کی صبح تقریبا 8بجے کے قریب موضع کوٹ وار کے قریب ایک بڑا ایل پی جی ٹینکر سڑک کے درمیان سے موڑ کاٹ رہا تھا کہ دھند کے باعث ایک تیز رفتار کار ٹینکر کے نیچے سے گھس کر آگے نکل آئی جس کے نتیجہ میں ٹینکر کے نیچے وال ٹوٹ گیا اور اچانک آگ بھڑک اٹھی، ٹینکر میں ایل پی جی گیس کی وجہ سے قریب گزرتے ہوئے دو رکشوں میں سوار سات طلبہ اور دو خواتین اساتذہ ، رکشہ ڈرائیور ، کار میں سوار سوار 10افراد 5سالہ ولید ،5سالہ حمزہ،22سالہ شگفتہ ،30سالہ شازیہ،38سالہ امجد،8سالہ زنیرہ،6سالہ حسیب،6سالہ منیب،35سالہ آمنہ اور8سالہ فیضان موقعہ پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ تین شدید زخمی افراد ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے دریں اثناء 35سالہ اشرف،45سالہ سکندر،28سالہ احمد رضا،35سالہ حیدر،50سالہ عبدالرحمان،35سالہ عارف،95سالہ محمد علی،28سالہ عماد،30سالہ ریاض،30سالہ عنصر،60سالہ کوثر،60سالہ صفیہ،18سالہ انعم،16سالہ شذرہ،23سالہ شاہ زیب،26سالہ ندیم ودیگر شدید جھلسنے والوں کو لاہور اور فیصل آباد کے ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کی حالت انتہائی تشویشناک بیان کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :