آل راؤنڈر عبدالرزاق کو پی ایس ایل میں شرکت کی اجازت نہ مل سکی

ماسٹرز چیمپئنز لیگ میں شرکت کے بعد وہ وطن پہنچ گئے ، آل راؤنڈر کی شرکت پر کوئی پابندی نہیں لگائی ،قواعد پر عمل کرکے ایونٹ کا حصہ بن سکتے ہیں ، منتظمین

بدھ 10 فروری 2016 19:25

آل راؤنڈر عبدالرزاق کو پی ایس ایل میں شرکت کی اجازت نہ مل سکی

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 فروری۔2016ء) آل راؤنڈر عبدالرزاق کو پی ایس ایل میں شرکت کی اجازت نہ مل سکی، ماسٹرز چیمپئنز لیگ میں شرکت کے بعد وہ وطن واپس آ گئے۔تفصیلات کے مطابق عبدالرزاق کو حکام کی بے رخی نے انٹرنیشنل کرکٹ سے قبل از وقت دور کر دیا، وہ اب ڈومیسٹک کرکٹ اور ٹوئنٹی 20لیگز میں صلاحیتوں کا اظہارکررہے ہیں، ایم سی ایل سے معاہدے کے سبب پی ایس ایل میں لاہور قلندرز نے بطور سپلیمنٹری ان کی خدمات حاصل کیں، اس موقع پر یہ کہا گیا تھا کہ وہ لیگ کے بعد ٹیم کو جوائن کر لیں گے۔

(جاری ہے)

سابق کرکٹرز کے ایونٹ میں عبدالرزاق کی ٹیم کیپری کارن کمانڈرز سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی نہ کر سکی، ذرائع کے مطابق آل راؤنڈرنے اپنی پی ایس ایل فرنچائز سے رابطہ کر کے اسکواڈ جوائن کرنے کی خواہش سے آگاہ کیا مگر انھیں بتایا گیا کہ سپلیمنٹری کھلاڑی ہونے کے سبب وہ اب صرف اس صورت میں ٹیم کا حصہ بن سکتے ہیں جب کوئی ریگولر پلیئر انجرڈ ہو، اس پر وہ گذشتہ روز وطن واپس آ گئے، منتظمین کا کہنا ہے کہ آل راؤنڈر کی شرکت پر کوئی پابندی نہیں لگائی گئی، وہ قوائد پر عمل کر کے ایونٹ کا حصہ بن سکتے ہیں۔۔ ۔

متعلقہ عنوان :