عمر گل ورلڈ ٹی 20میں ٹیم کا حصہ بننے کیلئے پرامید

پورے ردھم سے کھیل رہا ہوں ،ڈومیسٹک اور پی ایس ایل میں اپنی کارکردگی سے مطمئن ہوں، عمر گل

بدھ 10 فروری 2016 19:35

عمر گل ورلڈ ٹی 20میں ٹیم کا حصہ بننے کیلئے پرامید

شارجہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 فروری۔2016ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باوٴلر عمر گل نے کہا ہے کہ وہ پورے ردھم سے کھیل رہے ہیں اور ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں ٹیم کا حصہ بننے کے لیے پرامید ہوں، اگرچہ وکٹیں زیادہ نہیں مل رہی ہیں لیکن ڈومیسٹک اور پی ایس ایل میں اپنی کارکردگی سے مطمئن ہوں۔ شارجہ میں ایک انٹرویو کے دوران عمر گل کا کہنا تھا کہ میں ورلڈ کپ اور ٹی ٹوئنٹی کے لیے تیاری کررہا تھا ابھی ٹیم کا اعلان نہیں ہوا ہے امید ہے انشااللہ ٹیم میں جگہ بنا لوں گا اگرمنتخب نہیں ہوا تو دکھ ہوگامیرے خیال میں چھے یا سات مہینے بعد ٹیم میں واپسی پر ایک میچ کھلا کرباہر کرنا کسی بھی کھلاڑی کے ساتھ ناانصافی ہوگی۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) پر بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ "یہ بین لاقوامی لیگز بگ بیش اور کاوٴنٹی کی طرح ہے یہاں کھیلنے میں ایسے مزا آرہاہے جیسے ان لیگز میں کھیلنے میں آتا ہے۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ٹا ئٹل میں کامیابی کے حوالے سے کہنا قبل از وقت ہوگا ابھی تو پہلا مرحلہ ہے تاہم لڑکے پراعتماد ہیں اور تمام کھلاڑی انفرادی کھیل پر توجہ نہیں دے رہے ہیں بلکہ ٹیم کے لیے کھیلتے ہیں بالخصوص نوجوان کھلاڑی بہت محنت کررہے ہیں جبکہ ٹیم میں شامل غیرملکی کھلاڑی بھی ٹیم کی جیت کے لیے محنت کر رہے ہیں۔عمر گل کا مزید کہنا تھا کہ "بیرونی کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے ۔

متعلقہ عنوان :