العثمان کلب لاہور نے آل پاکستان جشن دادو شوٹنگ بال ٹورنامنٹ جیت لیا

بدھ 10 فروری 2016 19:40

العثمان کلب لاہور نے آل پاکستان جشن دادو شوٹنگ بال ٹورنامنٹ جیت لیا

کراچی ۔ 10 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔10 فروری۔2016ء) العثمان کلب لاہور نیآل پاکستان جشن دادو شوٹنگ بال ٹورنامنٹ نے جیت لیا۔ قربان شوٹنگ بال کلب دادو کے زیر اہتمام آل پاکستان جشن دادو شوٹنگ بال ٹورنامنٹہند میونسپل سٹیڈیم دادو میں منعقد ہوا۔ شوٹنگ بال ٹورنامنٹ میں 32 ٹیموں نے حصہ لیا۔ ٹورنامنٹ کے فائنل میچ کے مہمان خصوصی رکن قومی اسمبلی رفیق احمد جمالی تھے۔

(جاری ہے)

مہمان خصوصی سے دونوں ٹیموں سے تعارف کے بعد فائنل میچ کا آغاز ہوا۔ فائنل العثمان شوٹنگ بال کلب لاہور اور حسینی شوٹنگ بال کلب جھنگ کے مابین کھیلا گیا۔ ایک گیم پر مشتمل فائنل العثمان کلب لاہور نے 16-11 سے جیت کر ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔ فائنل کے اختتام پر مہمان خصوصی رفیق احمد جمالی نے انعامات تقسیم کئے۔ ونر ٹرافی اور کیش پرائز العثمان کلب لاہور کے کپتان قیصر بھٹی نے اور رنر ٹرافی اور کیش پرائز حسینی کلب جھنگ کے کپتان غلام عباس نے حاصل کیا۔ فائنل میچ کو حاجی محمد اجمل باجوہ، ایوب اور ریاض نے سپروائز کیا۔

متعلقہ عنوان :