آل پاکستان غلام عباس بلوچ یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ کے 3 میچوں کے فیصلے
بدھ 10 فروری 2016 19:40
کراچی ۔ 10 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔10 فروری۔2016ء) سیفی سپورٹس فٹ بال کلب کے زیر اہتمام ککری گراؤنڈ لیاری پر جاری آل پاکستان غلام عباس بلوچ یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ میں مزید 3 میچوں کے فیصلے ہو گئے۔ پہلے میچ میں شہباز محمڈن نے مد مقابل پھول پتی بلوچ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 1-0 سے شکست دے دی۔ فاتح ٹیم کی جانب سے لیاقت علی نے میچ کا فیصلہ کن گول سکور کیا۔
دوسرے میچ میں لیاری لیبر ویلفیئر سینٹر نے ایک کانٹے دار مقابلے کے بعد اسلم الیون ملیر کو 2-1 سے زیر کر دیا۔(جاری ہے)
فاتح ٹیم کے چتیش کمار اور سراج نے خوبصورت گول سکور کئے جبکہ حریف ٹیم کا واحد گول ضمیر نے کیا۔ ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے تیسرے میچ میں معمار سپورٹس نے لانڈھی کی معروف ٹیم ینگ جمال کو دلچسپ مقابلے کے بعد 2-1 سے شکست دے دی۔ معمار سپورٹس کے جمشید نے اپنے شاندار کھیل کی بدولت 2 گول سکور کئے جبکہ ینگ جمال کی جانب سے اظہر گول کرنے میں کامیابی حاصل کر سکے۔
ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچوں میں ریفریز کے فرائض بشیر احمد، غلام عباس، حیدر علی، فیض، جلال اعظم اور ماما غنی نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر فیض عثمان، عیسیٰ خان ساجدی، ماسٹر نذیر احمد بلوچ اور میڈیا کوآرڈینٹر شیر افضل تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،27اپریل کو مزید 6 میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
-
بابر اعظم نے نیوزی لینڈ سے شکست کا ذمہ دار بیٹرز کو قرار دیدیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.