اپنی کارکردگی کے بل بوتے پرجلد ہی پاکستان کرکٹ ٹیم میں نظر آوٴں گا ،کھلاڑی محمد عباس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 10 فروری 2016 20:03

اپنی کارکردگی کے بل بوتے پرجلد ہی پاکستان کرکٹ ٹیم میں نظر آوٴں گا ،کھلاڑی ..

سمبڑیال( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔10فروری۔2016ء) جیٹھی کے سے تعلق رکھنے والے پاکستان اے ٹیم کے کھلاڑی محمد عباس نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرکٹ کا جنون کی حد تک شوق ہے اپنے کھیل سے ملک و قوم کا نام روشن کرنے کی آرزو ہے والدین کی دعائیں اور میری محنت خدا کے فضل سے رنگ لارہی ہے جلد ہی پاکستان اے ٹیم سے اپنی کارکردگی کے بل بوتے پر پاکستان ٹیم میں نظر آوٴں گا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں کرکٹ کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے اب PSLسے ٹیلنٹ ابھر کر سامنے آئے گا آنے والے مہینوں اور سالوں میں پاکستان کی کرکٹ ٹیم بڑی مضبوط بن جائے گی اور ہر فارمیٹ میں شاندار کارکردگی دیکھنے کو ملے گی انشاء اللہ اپنی کارکردگی کو میرٹ بنا کر پاکستانی ٹیم میں جگہ بناوٴں گا اور اپنے ساتھ ساتھ اپنے والدین اور اپنے علاقہ کا نام پوری دنیا میں روشن کروں گا یہ ملک ہماری شان اور فخر ہے ملک کیلئے کھیلنا بڑے ہی اعزاز کی بات ہے ۔

متعلقہ عنوان :