فیس بک انتظامیہ کی جانب سے بھارت میں مفت فیس بک کی سہولت پر پابندی کے فیصلے پر شدید تنقید

muhammad ali محمد علی بدھ 10 فروری 2016 20:16

فیس بک انتظامیہ کی جانب سے بھارت میں مفت فیس بک کی سہولت پر پابندی کے ..

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10 فروری 2016ء) فیس بک انتظامیہ کی جانب سے بھارت میں مفت فیس بک کی سہولت پر پابندی کے فیصلے پر شدید تنقید کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق عوام کی جانب سے مودی سے کیے گئے بے تحاشا سوالات کے بعد بھارت میں ٹیلی کام ریگولیٹر نے نیٹ نیوٹریلٹی کے حق میں فیصلے کے طور پر فیس بک کی مفت بنیادی انٹرنیٹ سروس بلاک کر دی ہے۔

(جاری ہے)

اس فیصلے کے بعد فیس نک انتظامیہ کی جانب سے بھارتی حکومت پر شدید تنقید کی گئی ہے۔ فیس بک بورڈ آف ڈائیریکٹرز کے رکن مشہور ویب براوزر نیٹ اسکیپ کے مالک مارک لوویل نے ٹوئٹر پر اس فیصلے پر اپنے شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر بھارت برطانوی راج کے ماتحت ہی رہتا تو اس کے لیے زیادہ بہتر ہوتا۔ بھارت کے حکمرانوں نے اپنی عوام کو تباہی و بربادی کے علاوہ اور کچھ نہیں دیا ہے۔ تاہم مارک لوویل کے اس ٹوئٹ پر ہندوستانیوں کی جانب سے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا جس کے باعث انہیں اپنی ٹوئٹ بعدازاں ڈیلیٹ کرنا پڑا۔

متعلقہ عنوان :