عمران خان اور طاہرالقادری سمیت 27 افراد کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
ذیشان حیدر بدھ 10 فروری 2016 20:29
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 10 فروری۔2015ء) اسلام آباد کی ایک مقامی عدالت نے لاوٴڈ سپیکر ایکٹ اور شہر میں نافذ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور پاکستان عوامی تحریک کے رہنما طاہرالقادری سمیت 27 افراد کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔ان ملزمان کے خلاف تھانہ سیکریٹریٹ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا اور ان افراد کے وارنٹ گرفتاری علاقہ مجسٹریٹ وقاص رشید کی عدالت سے جاری کیے گئے ہیں۔
علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں اس مقدمے کی سماعت کے دوران پولیس نے موقف اختیار کیا کہ اس مقدمے کی تفتیش کے سلسلے میں متعدد بار عمران خان سمیت دیگر ملزمان سے رابطہ کیا لیکن ان میں سے کوئی بھی تفتیشی افسر کے سامنے پیش نہیں ہوا۔(جاری ہے)
تفتیشی افسر کا موقف تھا کہ ملزمان کے پیش نہ ہونے کی وجہ سے اس مقدمے کی تفتیش بھی نامکمل ہے لہٰذا عدالت ملزمان کو پابند بنائے کہ وہ مقدمے کی تفتیش کے لیے تھانے میں پیش ہوں۔
تفتیشی افسر نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے جائیں، جس پر عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان، ڈاکٹر طاہر القادری سمیت افراد کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے اس مقدمے کی سماعت 23 فروری تک ملتوی کر دی۔اس مقدمے میں 2014 میں ڈی چوک پر پاکستان تحریک انصاف کے دھرنوں کے دوران ساوٴنڈ سسٹم فراہم کرنے والے ڈی جے بٹ کو گرفتار کیا تھا، تاہم اْنھوں نے اس مقدمے میں ضمانت کروا لی تھی۔اس مقدمے کی سماعت کے دوران ملزم ڈی جے بٹ کے وکیل نے اپنے موکل کو اس مقدمے سے بریت کی درخواست دی جسے عدالت نے مسترد کر دیا۔ ڈی جے بٹ کے وکیل کا کہنا تھا کہ اْن کے موکل کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور صرف اْن کے موکل کا عبوری چالان ہی عدالت میں پیش کیا گیا ہے جبکہ اس مقدمے میں نامزد ملزمان ابھی تک تفتیش کے لیے تھانے میں پیش نہیں ہوئے۔ 2014 میں دھرنوں کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور پاکستان عوامی تحریک کے چیئرمین طاہر القادری کے خلاف اسلام آباد میں سرکاری ٹیلی ویڑن کی عمارت پر حملہ کرنے اور وزیراعظم ہاوٴس پر دھاوا بولنے کے علاوہ متعدد افراد کو پولیس کی حراست سے چھڑانے کے مقدمات درج ہیں۔ ان مقدمات میں دونوں جماعتوں کے مذکورہ رہنما پولیس یا عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.