انٹر کالجیٹ کرکٹ ٹورنامنٹ پنجاب یونیورسٹی ٹیچنگ ڈیپارٹمنٹ نے جیت لیا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 10 فروری 2016 20:52

انٹر کالجیٹ کرکٹ ٹورنامنٹ پنجاب یونیورسٹی ٹیچنگ ڈیپارٹمنٹ نے جیت لیا

لاہور( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔10فروری۔2016ء) پنجاب یونیورسٹی ٹیچنگ ڈیپارٹمنٹ نے انٹرکالجیٹ کرکٹ ٹورنامنٹ 72سکور سے اپنے نام کرلیا۔ ٹورنامنٹ میں 4ٹیموں نے حصہ لیا ۔ٹورنامنٹ میں پہلی پوزیشن پنجاب یونیورسٹی کے ٹیچنگ ڈیپارٹمنٹ، دوسری پوزیشن ہیلے کالج آف کامرس جبکہ تیسری پوزیشن گورنمٹ کالج پتوکی نے حاصل کی۔

(جاری ہے)

میچ میں دو کھلاڑیوں احمد اکرم اور ندیم اکمل کو مین آف دی میچ قراردیا گیاجبکہ بیسٹ بولر آف ٹورنامنٹ پتوکی کے عابد علی،بیسٹ بیٹسمین آف دی ٹورنامنٹ محمد عظیم، بیسٹ آلرونڈر ہیلے کالج کے فیضان بٹ اور لا ء کالج کے حمزہ نذرجبکہ ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی ٹیچنگ ڈیپارٹمنٹ کے ندیم اکمل قرار پائے ۔

تقریب تقسیم انعامات نیو کیمپس گراونڈ میں منعقد ہوئی جس میں وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر مجاہد کامران، سماجی کارکن چوہدری اکرم اورراجہ منور ،عابد چوہدری ،ڈائریکٹر سپورٹس شمسہ ہاشمی، ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افئیرز شاہد گل ،ساجد ر شید اور دیگر نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر نے کہا کہ کوئی بھی ہدف اس وقت تک حاصل نہیں کیا جا سکتا جب تک اس کے لئے محنت نہ کی جائے انہوں نے کہا کے کھلاڑی اپنی فٹنس اور ورزش کا خیال رکھیں اور اس کے ساتھ اپنی تعلیم پر بھی توجہ دیں۔